متفرق

گلگت: عالمی یوم امن کے مناسبت ریلی کا انعقاد

گلگت (پ۔ر) عالمی یوم امن کے مناسبت سے نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کو گلوبل پیس ،انڈکس کے مطابق دنیا کا ایک پر امن خطہ قرار دیا گیا ہے جس سے گلگت بلتستان کے عوام کی امن پسندی اور پرامن خطہ کا عکاسی کرتا ہے پرامن گلگت بلتستان پوری دنیا ء کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ ہم اپنا یہ اعزاز مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے اور کسی بھی نادیدہ عنصر کو اپنے خطے کے امن کیساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے یہ باتیں انہوں نے عالمی یوم امن کے سلسلے میں سول سوسائیٹی کی جانب سے نکالی گئی ایک بڑی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ایڈیشنل ایس پی گلگت نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ امن ترقی کا ضامن قرار ہے اور محرم الحرام میں امن اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ہمیں درس دیتا ہے اس لیئے ہمیں چاہیئے کہ امن و امان کے قیام کیلئے ملکر کام کریں ۔اس سے قبل عالمی یوم امن کے حوالے سے سول سوسائٹی کیا جانب سے ایک ریلی کا اہتما کیا گیا جس میں سکولز اور کالجز کے طلبہ اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی ہائی سکول نمبر 1سے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی قیادت میں شروع ہوئی اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے این ایل آئی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔ریلی کے شرکاء نے عالمی یوم امن اور امن کی پاکستان اور گلگت بلتستان کیلئے اہم قرار دیا اور مقررین نے امن کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خطاب میں محرم الحرام میں امن کے قیام پر زور دیا ۔آخر میں ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ ریلی میں شریک شرکاء کا جوش دیدنی تھا ریلی کے شرکاء کا عزم تھا کہ ہماراآنے والے ہر کل نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کیلئے مثالی ثابت ہو اور ہمار ا پورا ملک امن و امان کا گہوارہ بن سکے۔ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ دورن ریلی شہر کی ٹریفک رواں دواں رہی اور کسی بھی طرح سے ٹریفک کی کاروائی متاثر کئے بغیر ریلی اختتام پزیر ہوئی۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button