جرائم

چلاس: ناکے پر مفرور ملزم گرفتار، محرم الحرام کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

چلاس: ایس پی دیا مر محمد اجمل رائے( پی ایس پی) صاحب کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او کھنبری SIP  سمیع اللہ اور اس کی ٹیم نے آج صبح ناکہ میں مفرور ملزم عمر زید ولد منصور ساکن کھنبری کو گرفتار کر لیا گیا ہے .اور ملزم مزکور کے خلاف تھانہ کھنبری میں مقدمہ علت نمبر 5/17 بجرم 302 ت پ کے تحت پر چہ لیا گیاتھا اور ملزم مزکور کو آج پولیس نے اپنا حراست میں لے لیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیا مر بھر میں محر م الحرام کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور جگہ جگہ ناکے لگا کر چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے.

واضح رہے کہ دیا مر پولیس کا شر پسند عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جا ری ہے اور پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جو بھی شخص قانون کی خلاف ور زی کرے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گی۔

ایس پی دیا مر کی طرف سے ایس ایچ او کھنبری اور اس کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد 5000 ہزار روپے انعام کے ساتھ انکو مبارک باد بھی دی گئی ہ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button