خبریں

پولیس جوانوں سے ذاتی اور گھریلو کام کروانے کی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے، بلتستان پولیس

شگر( پ ر) بلتستان پولیس کے جوانوں نے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی اس من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کیاہے جس میں آفیسراں اور محراران کا جوانوں سے ذاتی کام کروانے اور ان کے محلات وباغات کی دیکھ بھال کروانے کی جھوٹی خبر پرسخت ردعمل کا اظہار کیا اور پر زور مذمت کیا ہے اور اس خبر کو حقیقیت سے منافی قرار دیا جس نے یہ خبر لگائی ہے وہ اس کی اپنی ذاتی سوچ کاعکاس ہے اور ایسی جھوٹی اور من گھڑت خبریں آفیسروں اور جوانوں کے درمیان اعتماد کی فضا کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
آفیسران اورمحرراں نے ہمیشہ بلتستان کے جوانوں کا بھرپور خیال رکھا ہے اور ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اس خبر کے ذریعے آفیسران بالا کو بھی غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل مذمت عمل ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ایسے صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے جوانوں کا موقف سننا چاہیے تھا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button