عوامی مسائل

چلاس کے رہائشی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بیزار، سردیوں میں بھی حالات نہ سدھرنے کا اندیشہ

چلاس(بیوروچیف)گرمی جیسے تیسے گزار دی بجلی کی آنکھ مچولی اورمسلسل لوڈ شیڈنگ ، سردیوں میں بھی بجلی غائب رہنے کا اندیشہ بڑھ گیا۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام بیزار معاملات زندگی بھی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔مستقبل قریب میں بھی بجلی کے بحران پر قابو پانے کے عملی اقدامات نہ ہونے سے عوام کو مزید لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑے گا۔کئی سالوں سے چلاس شہر میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے مگر مستقل طور پر لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند نہیں کیا جا سکا ۔جس کی وجہ سے شہر میں اندھیروں کا راج اور کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ بجلی بحران پر جلد قابو پایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button