معیشت

گلگت بلتستان سے ہزاروں کلو ٹماٹر کی اندرون ملک سمگلنگ کا انکشاف

گلگت( سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بیوپاریوں نے گلگت بلتستان سے ٹماٹر پاکستان کے دیگر صوبوں میں اسمگل کرنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں ٹماٹر کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتطامیہ کی جانب سے ٹماٹر کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی لگادی تھی، اس کے باوجود گزشتہ رات سبزی کے غیر مقامی بیوپاریوں نے مبینہ طور پر 4ہزار کلو ٹماٹر گلگت سے پاکستان کے دیگر صوبوں تک منتقل کردیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گلگت میں ٹماٹر فی کلو50روپے پرچون میں ملتے ہیں۔ لیکن یہی ٹماٹر غیر مقامی بیوپاری  یہاں سے کے پی کے اور اسلام آباد لے جا کر 200روپے فی کلو میں فروخت کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گلگت سے ٹماٹر کی اسمگلنگ کی اطلاع دینے کے باوجود انتطامیہ کو دینے کے باوجود ٹماٹر کی سمگلنگ پر توجہ نہیں دی۔ ٹماٹر کی گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر صوبوں میں سمگل کرنے سے ٹماٹر کی قیمت 40روپے سے بڑھا کر 80روپے ہو گیا ہے اور بازار میں ٹماٹر کی قلت پیدا ہو گی ہے جبکہ بازار میں خراب قسم کے ٹماٹر عوام خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button