تعلیم

بوائز انٹر کالج استور کے طلبا کا اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

استور(بیورورپورٹ) بوائز انٹر کالج استور کے طلبہ نے اسات‍‍‍ذ ہ کی کمی کے باعث عیدگاہ کلب علی چوک میں روڈ بلاک کر کے سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی سیکرٹری ایجوکیشن نے نظام تعلیم کو تباہ و برباد کر دیا ہے ہم فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے فوری طور پر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتزہ کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے جلد از جلد سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا دوسری جانب طلبہ کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ ہم پاکستان آرمی کے اعلیٰ آفیسروں سے اس لئے گزارش کرتے ہیں کہ وزیر تعلیم ابراھیم ثنائی گزشتہ دنوں استور ورئے کے موقعے پر انٹر کالج استور کا خصوصی دورہ کیا اور کہا کہ انٹر کالج استور میں اساتزہ کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا مگر وزیر تعلیم کے وہ اعلانات جھوٹے اور ہوائی ثابت ہوئے اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ذید احمد ذیدنے آہ کر طلبہ سے اساتزہ کی فوری تعیناتی کی یقین دہانی کروا کر احتجاج ختم کروایا اس موقعے پر پی ایس ایف پیپلز پارٹی استور کے سابق صدر عر فان علی نے طلبہ کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت اور محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان کے حکام کو چاہیے کہ وہ انٹر کالج استور میں اساتزہ کی کمی کوفوری طور پر پورا کریں کیونکہ استور میں ایک ہی انٹر کالج ہے بد قسمتی سے اس کالج میں بھی اساتزہ کی کمی محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام کے اوپر سوالیہ نشان ہے اگر دس دنوں کے اندر اندر اساتزہ کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا تو پی ایس ایف استور کے تمام نوجوان بھی طلبہ کے ساتھ روڈ میں آینگے اس وقت تمام تر ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان کے اوپر عائد ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button