ثقافتخبریں

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں گلگت بلتستان فیسٹیول کا انعقاد

لاہور ( رپورٹر ) الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں گلگت بلتستان یوتھ اورصوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے یوم آذادی گلگت بلتستان یکم نومبر 1947کے حوالے سے ایک عظیم الشان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے لب کشائی کی اورشھداۓ آذادی گلگت بلتستان کی قربانیوں اور غازیان آذادی کو خراج تحسین پیش کی گئیں۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی اشرف صدا چئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اور میر محفل ظفر وقار تاج(شینازبان کے غالب)مشہور شاعر اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاورگلگت بلتستان اور خصوصی طور پر جناب میئرآف لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید نے بھی شرکت فرمائی۔ تقریب میں لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبا وطالبات اور زندگی کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ زندہ دلان لاہور اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی اشرف صدا نے کہا کہ یوم آذادی گلگت بلتستان ان شھیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کا یاد دلاتا ہے جنہوں نے بے سرو سامانی کی حالت میں ڈوگروں کی عظیم فوج کو شکست دے کر بھاگنے پر مجبور کردیا اور آذادی کی نعمت سے مالامال کیا اب ھمارا فرض بنتا ہے کہ ھم اس آذادی کا تحفظ کرے۔انھوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کی صوبائ حکومت نے اس سے پہلے بھی ایسی تقریبات کی حوصلہ افزائ کی اور مکمل سپورٹ فراہم کی ہے اور آئندہ بھی ہماری حکومت کامکمل سپورٹ اس فیسٹیول کے ساتھ ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓمیئر آف لاہور جناب مبشر جاوید نے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان اور اس کے لوگ خوبصورت ہیں ٹھیک اسی طرح اس خطے کی ثکافت بھی لاجواب ہےانھوں نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی کا ایک منفرد فیسٹیول دیکھ رہا ہوں جہاں پہ ہر طبقہ موجود ہے اور اپنی ثکافت و آذادی کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم اس بہادر قوم کے بہادر جوانوں کے ساتھ ہر پل اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ شینا زبان کے مرزا غالب اور تقریب کے میر محفل ظفر وقار تاج نے کہا کہ یہ ہجوم اس ثکافت کی محافظ اور میرے دل کی دھڑکن ہیں انھوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کے انعقاد پر میں گلگت بلتستان کے طلبہ اور خصوصا اس تقریب کے منتظمین کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے اپنی علاقائ ثقافت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

تقریب کے آخر میں طلبہ رہنما اور اس تقریب کے چیف آرگنائزرز انجینئر ہدایت ہادی اور انجینئر کمال الّدین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ نامساعد حالات اور بہت سے درپیش مسائل کے باوجود صوبائ حکومت گلگت بلتستان کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے ہی اس تقریب کا انعقاد ممکن ہوا جس پر ہم صوبائ حکومت بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستا ن کے انتہائ مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جناب ملک محمد آصف، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل جناب کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان ،وزیراعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشداور گلگت بلتستان کی عوام و طلبہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو چار چاند لگایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button