تعلیم

ہیڈ ماسٹر شگر کی پوسٹ این آئی ایس سے نکال کر ایکسین دیامر کو دینا اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ ہے، ناصر حسین

شگر(عابد شگری)ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر کی پوسٹ کو NIS سے نکال کر ایکسین دیامر کو دینا اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ اور اساتذہ کی حقوق پر شپ و خون مارنے کی مترادف ہے۔ ہیڈ ماسٹرہائی سکول شگربی پی ایس19 کی پوسٹ ایکسین دیامر کو دینا تعلیم دشمنی کی کھلی علامت ہے اور اساتذہ کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے جس کی ٹیچرز ایسوسی ایشن آخری دم تک مخالفت کرے گی۔ان خیالات کا اظہارناصر حسین صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع شگر نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا ہیڈ ماسٹرہائی سکول شگربی پی ایس19 کی پوسٹ ایکسین دیامر کو دینا تعلیم دشمنی کی کھلی علامت ہے اور اساتذہ کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے جس کی ٹیچرز ایسوسی ایشن آخری دم تک مخالفت کرے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس پوسٹ کو ختم کرنے کی صورت میں ترقی کے منتظر اساتذہ کو حقوق و مراعات سے محرومی کی بنیاد پڑے گی جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حال ہی میں FPSC کے زیر اہتمام پرنسپل/ ہیڈ ماسٹر کی خالی پوسٹوں پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ یہ پوسٹ PWD کو دینے کی صورت میں شگر نہ صرف ایک پوسٹ سے محروم ہو جائے گا بلکہ اساتذہ کی کمی کا مسلہ بھی جوں کا توں رہ جائے گا۔ ان حالات کے تناظر میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا بھر پور مطالبہ ہے کہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر کی پوسٹ کو NIS میں شامل کرکے بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر ٹیچرز ایسوسی ایشن شگر بھر پور تحریک چلائے گی۔ اس ضمن میں تمام اساتذہ برادری اور ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان یکساں رائے رکھتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button