خبریں

محرم سیکیورٹی انتظامات: خپلو اور کریس میں پولیس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان سکاوٹس بھی تعینات

گانچھے (محمد علی عالم) خپلو شہر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے  پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ خپلو شہر اور کریس گاوں میں گلگت بلتستان سکاوٹس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ خپلو شہر اور کریس گاوں میں گلگت بلتستان سکاوٹس کے ساتھ جی بی پولیس اور مقامی رضاکاروں بھی سکیورٹی کے خدمات سرانجام دیں گے خپلو شہر میں ضلع کے دیگر تمام تھانوں سے بھی پولیس آفیسروں اور جوانوں کو لایا گیا ہے اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ کی براہ راست نگرانی کرنے کے لئے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان بلال احمد میمن خپلو پہنچ گئے ہیں اور سیکرٹری داخلہ نے جمعرات کے دن خپلو شہر میں مجالس کے دوران مختلف امام بارگاہوں اور خانقاہوں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ عاشورہ ختم ہونے تک خپلو میں قیام کریں گے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں تمام صورت حالات سے صحافیوں کو دور رکھا گیا، یہاں تک کہ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کےدورہ گانچھے اوردیگر سرگرمیوں کوصحافیوں سے مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ نیز مجالس کی کوریج کے لئے ضلع کے کسی صحافی کو سیکیورٹی پاس جاری نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے صحافیو ں کو مجالس اور جلوسوں کی کوریج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں مجالس کے دوران سیکورٹی پا س نہ ہونے کی وجہ سے کوریج کرنے سے روکا جاتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button