عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر استور نے گیریکے محلہ میں طویل عرصے سے زیرِ تعمیر پل مکمل کرنے کا وعدہ کرلیا

استور(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر استور  ندیم ناصر نے استور کا ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ کا سب سے بڑا محلہ گیریکے میں زیر تعمیر پل کا دورہ کیا انہوں نے اس موقعے پر پل کا کام نہ ہونے کی وجوہات عوام سے معلوم کیں، اور اس وقت عوام نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کو آگاہ کرتے ہوے کہا کہ اس پل کا کام نہ ہونے کے باعث یہاں کے طلبہ سکول نہیں جا سکتے ہیں اور دوسری جانب عوام کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے یہ پل 2015 میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات پر کام شروع کیا تھا مگر ابھی تک اس پل کا کام نہیں ہوا ہے مقامی لوگوں کو اس پل کے نہ بنے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اس موقعے پر علاقے کے عمائدین کو ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس پل میں جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کر کے پل کا کام شروع کیا جاے گا غلطی اور کوتاہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں  بخشا جاے گا اس پل کے حوالے سے خصوصی طور پر حکام اعلی کو آگاہ کرونگا اور کام کے حوالے سے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھاینگے اور کام کا جلد از جلد آغاز کیا جاے گا انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس میں میری ذاتی دلچسپی ہے میں خود تمام ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کر رہا ہوں کوتاہی اور غفلت بھرتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے استور میں ترقیاتی پراجیکٹس کے اوپر خود منیٹرنگ کرنا انتہائ ضروری ہے کیونکہ اکثر  ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوا ہے انشا اللہ اس پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی پراجیکٹس پر میرٹ اور معیار کے مطابق کام کیا جاے گا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button