جمیعت طلبا اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی

جمیعت طلبا اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوارڈینٹر جمیعت طلبہ اسلام گلگت بلتستان محمد اجمل قریشی نے کہا ہے کہ جمیعت طلبا اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمیعت طلبا اسلام کے کارکنان انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں ۔

صوبائی امیر جمیعت علمائے اسلام گلگت بلتستان مولانا سرور شاہ کے ساتھ مشاورتی عمل جلد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ جمیعت طلبا کے دستور کے مطابق رکنیت سازی کی بنیاد پر تشکیل دی جائے گی۔ جنہوں نے رکنیت سازی میں دلچسپی نہیں لی ہے انہیں صوبائی کابینہ میں نمائندگی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت طلبا اسلام فکر شاہ ولی اللہ کے پیروکار ہیں مفتی ہزاروی کے نام لیوا اور ان کے نظرئے کو طلبا علوم دینیہ و عصریہ تک منتقل کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ۔۔۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔