اہم ترین

گلگت شہر میں عاشورہ کا جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر، ہزاروں عزادار شریک ہوے

گلگت (سٹاف رپورٹر) یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امامیہ جامعہ مسجد سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں راجہ بازار، صدر بازار، جماعت خانہ بازار ، ہسپتال روڈ اور خزانہ روڈسے ہوتے ہوئے واپس امامیہ جامع مسجد میں نماز مغربین پر اختتام پزیر ہوا.

عزاداروں نے شہید کپٹین ضمیر عباس چوک پر نماز ظہرین ادا کی. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 1200 پولیس، رینجرز ،گلگت بلتستان سکاؤٹس کو تعینات کیا گیاتھا. جبکہ جلوس کے راستے پر سیف سٹی پراجیکٹ کے 100 کیمرے نصب کئے گئے کیمروں، بذریعہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون کیمروں سے جلوس کی فضائی نگرانی کی گئی، جبکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز کے ذریعے بند کردیا گیا تھا۔

گلگت میں موبائل سروس بھی صبح سے تاحال معطل کردی گئی ہے۔

جلوس میں موجود عزاداروں کیلئے مختلف تنظمیوں اورسیاسی جماعتوں کی طرف سے نیازاور سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button