اہم ترین

سکردو: ڈی جے عمران نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

سکردو( لیاقت کاظمی) پنجاب کے ڈی جے بٹ کے بعد گلگت بلتستان کے ڈی جے عمران نے بھی ساونڈ سسٹم کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا. سول کورٹ سکردو نے عمران خان سمیت 8 رہنماوں کو 28 اکتوبر کی پیشی کے لیے سمن جاری کردیا .

پریس کلب سکردو میں اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جے عمران کا کہنا تھا کہ انہیں الیکشن2015 میں انتخابی جلسوں کے لیے لگائے گئےساونڈ سسٹم کے 16 لاکھ ابھی تک نہیں ملے ہیں . کئی بار پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی قیادت اور مرکزی زمہ داروں سے رابطہ کیا گیا مگر ہر بار ٹرخایا گیا . آخر کار مایوس ہوکر اپنے جائز جق کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑا . انہوں نے کہا کہ سکردو، گانچھے، نگر، اور چلاس سمیت چھ مقامات پر انتخابی جلسوں کے لیے فی جلسہ تین لاکھ کے حساب سے معاوضہ طے ہوا تھا جس میں سے اب تک صرف ایک لاکھ 70 ہزار روپے ملے ہیں ۔

ڈی جے عمران نے عمران خان کے علاوہ چوہدری سرور، سید زوالقرنین شاہ اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان لے صدر راجہ جلال حسین سمیت 8 رہنماوں کو بھی مقدمے میں فریق بنایا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button