اہم ترین

الیکشن سے قبل کئے گئےتمام وعدے پورےکئے ہیں، حاجی اکبر تابان کا دعوی

شگر(عابدشگری) سینئر صوبائی وزیر پانی وبجلی حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور الیکشن سے قبل اور دوران انتخابات جتنے بھی وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے بعض وعدوں تکنیکی وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار ہوتے ہیں مگر ان تکنیکی خامیوں کو دور کرکے ان وعدوں پر بھی عمل در آمد کیا جاتا ہے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ کسان کانفرنس اور افطار ڈنر کے موقع پر ہشوپی باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر میں زمین کی فراوانی ہے اور جس چیز کی فراوانی ہوتی ہے اس کی اہمیت کم ہی ہوتی ہے جس کے باعث شگر کے کسان ان زمینوں سے وہ خاطر خواہ فائدہ نہیں کما رہا جس کا یہ ضلع متقاضی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے یوں تو پورے گلگت بلتستان کو خوبصورتی سے نوازا ہے تاہم شگر کی زر خیز زمین اور خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے شگر کو اگر جنت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا انہوں نے کہا کہ قران اور آحادیث کی روشنی میں جنت میں یہی تمام چیزیں ہوں گے مگر پہاڑ نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد ہوچکے ہیں اور بعض اعلانات پر عمل ہونا باقی ہے وہ بھی انہی ایک سال کے دوران مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ زراعت شگر کے ساتھ کھڑی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اللہ ثاقب اور ان کے محکمے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک اے ڈی پی باقی ہے جو کہ آخری اے ڈی پی ہوگا اس میں دیگر اے ڈی پی سے زیادہ فنڈ ملیں گے اگر ڈی ڈی زراعت نے کوئی شیڈو بنا کر دیا تو اسے آنے والے اے ڈی پی میں ضرور شامل کریں گے اور اس سے پہلے جو اعلانات کئے تھے وہ پائپ لائن میں ہے انشا اللہ وہ بھی بہت جلد محکمے کو فراہم کردئیے جائیں گے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ ڈیڑھ کروڑ روپے کافنڈ کس وجہ سے ریلز نہیں ہوا ہے وہ بھی وزیر اعلیٰ سے بات کرکے پتہ کریں گے اور ہ انشا اللہ کوشش کرکے وہ بھی دلوادیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ زراعت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ جب کسان خوشحال ہوں گے تو خطہ ترقی کرئے گا انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی زراعت محکمے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کمر بستہ ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود کسانوں کو باروزگار بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ان کی کارکردگی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے ہمیں اپنی اشیاء پر اعتبار نہیں ہے جس وجہ سے اپنی کھریلو اشیا ء جس سے صحت مند ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اسے مارکیٹ میں فروخت کرکے دو نمبر اشیاء خرید کر استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دو فصل حاصل کرسکتے ہیں مگر کسانوں کو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں جس کے باعث دوہری فصل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کے باعث زرخیز زمینوں کی بہتات کے باوجود کسان امیر نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بات کرکے ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسانوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ جواد حافظی نے کہا کہ ہم وہ بدقسمت کسان ہے جو سونے کے کان کے اوپر سویا ہوا ہے اور غریب ہونے کا صدا بلند کرتے تھکتے نہیں ہے ہم ایک نمبر کی چیزیں فروخت کرکے 10نمبر کی چیزیں خریدکراستعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث مختلف قسم کے امراض نے بلتستان کو اپنے نرغے میں لیا ہوا ہے اگر ہم اپنی پیدا کردہ اشیاء استعمال کرنے کا عادی ہو تو نہ صرف ہم صحت مند ہوسکتے ہیں بلکہ تمام امراض سے چھٹکارہ مل سکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے سابق ممبر ڈسڑکٹ کونسل اور مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی وزیر فداعلی نے کہا ہے کہ غلام اللہ ثاقب نے زراعت میں نئی روح پھونکی ہے اور کسانوں کو روزگار بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کسانوں کو نت نئی چیزیں متعارف کرارہے ہیں اور دنیا بھر میں موجود ہر اقسام کے پھول اور پھل شگر میں پیدا کرکے شگر کو ایک خود کفیل زرعی ضلع بنانے کے لئے مگن ہے جس پر شگر کے عوام ان کے شکر گزار ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شگر ایکشن کمیٹی کے صدر شیخ زکاوت علی نے کہا کہ شگر کو زمینوں کا ماں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ جتنی زمین شگر کو اللہ نے عطا کیا ہوا ہے اتنی زمین کسی بھی علاقے میں موجود نہیں ہے مگر اس زمین سے کسانوں کو فائدہ ہونے کے بجائے نقصان زیادہ ہورہا ہے کیونکہ انہیں اپنی زمین میں کیا کاشت کرنا ہے پتہ نہیں تاہم موجودہ ڈی ڈی کے شگر پہنچنے کے بعد کسانوں کو بھی اپنی اور اپنی زمین کی ا ہمیت کا اندازہ ہونے لگا ہے اور مختلف قسم کے پھل اور پھول لگانے لگے ہیں اگر یہی سلسلہ جارہ رہا تو بہت جلد شگر میں زرعی انقلاب آجاے گا جس کا کریڈٹ غلام اللہ ثاقب کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شگر کے عوام ڈی ڈی زراعت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر ڈی ڈی زراعت ضلع شگر غلام اللہ ثاقب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button