صحت

وزیر پور شگر میں اپنڈیکس کی بیماری نے سر اُٹھا لیا، ایک ماہ میں پچاس سے زائد مریضوں کا آپریشن کیا گیا

شگر(نامہ نگار)شگر کے علاقہ وزیر پور میں اپینڈکس کی بیماری نے سر اٹھالیا۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران 50سے زائد نوجوان لڑکیوں کا اپینڈکس کی شکایت پر آپریشن کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر پور شگر میں گذشتہ ایک دو ماہ کے دوران 50سے زائد نوجوان خواتین میں اپینڈکس کی وجہ سے آپریشن کا انکشاف ہوا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکیوں میں یہ شکایات عام ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک اس مرض کے اس علاقے میں کثیر تعداد میں ہونے کے بارے میں کسی قسم کی کوئی تحقیقات کیلئے کوئی ٹیم نے علاقے کا دورہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس مرض کی حقیقت اور آگاہی کیلئے کسی قسم کی مہم شروع ہوئی۔ لوگوں نے محکمہ صحت شگر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں اور لوگوں کو اس مرض سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button