صحت

ہنزہ:‌سرکاری ہسپتالوں‌میں تین ماہ کے دوران 21 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا، 3 ہزار افراد لیبارٹریز سے مستفید ہوے:‌ڈاکٹر ضعیم ضیا

ہنزہ (بیورو رپورٹ) ہنزہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلعہ ہیڈکواٹر ہسپتال علی آباد سمیت ضلع بھر کے  ہسپتالوں میں 21ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، جبکہ تقریبا تین ہزار سے زائد مریضوں کو لیبارٹری کی سہولیات بھی دی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ضلع ہنزہ ڈاکٹر ضعیم ضیا  نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کے تعاون سے ضلع ہنزہ میں ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ بہت جلد اضافی ڈاکٹروں کو بھی تعینات کرینگے۔ جبکہ گزشتہ تین ماہ کے اندر ضلع ہنزہ کے ہسپتالوں کے علاوہ خصوصاً ہیڈ کواٹر علی آباد ہسپتال جہاں پر روزانہ کے بنیاد پر تین سے چار سو مریضوں کا او پی ڈی ہو رہا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ مریض داخل ہو یا ابتدائی معائینہ کے بعد واپس چلا جائے، تمام مریضوں کو ہرممکن دوائیاں بھی فراہم ہوں۔ بالاحکام کی بدولت ضلع ہنزہ نہ صرف مقامی مریضوں کا معائینہ کر رہے ہیں بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں، ہنزہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ ضلع نگر کے مختلف موضع جات سے بھی مریضوں کا معائینہ کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے خصوصاً ہسپتال علی آباد میں مریضوں کا رش ہو تا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے اندر تین ہزار سے زائد مریضوں کو مختلف بیماریوں کی تحقیق کے لئے لیبارٹری کی سہولیت بھی چکے ہیں جبکہ بہت جلد ہسپتال ہذا میں جدید لیبارٹری سسٹم کی مشینیں بھی نصب کی جائینگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام مزید ڈاکٹرز اور ادویات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں انشااللہ سیزن کے شروع ہونے سے قبل فراہم کرئینگے تاکہ ضلع میں طبی سہولیات فراہم کر سکے۔

ڈی ایچ او ہنزہ نے مزید کہا کہ تمام ملازمین، پیرامیڈیکل سٹاف ہو یا ڈاکٹرز و دیگر سٹاف، 24گھنٹے تین شفٹوں میں اوقات کار کے مطابق ڈیوٹی دے رہے ہیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے ساتھ کسی قسیم کی ر عایت نہیں کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button