صحت

استور: اسپتال کی حالت زار پرکمشنر استور- دیامر برہم

استور(شمس الرحمن شمس ) ہسپتال کا پورا نظام درہم برہم ہے اس طرح ہسپتال چلانے سے تالہ لگانا سب سے بہتر کام ہے کمشنر استور دیامر عبد الوحید شاہ کا استور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورئے کے موقعے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو پر برہم ہوگئے کہا کہ ہسپتال میں گورنمنٹ نے جو سہولیات دی ہیں کم از کم ان کو استعمال میں لا کر عوام کو ریلیف پہنچاتے وہ بھی نہیں ہے اگر کوئی ڈاکٹر دوائی ہسپتال میں رکھ کر کلینک کے لئے پرچی بھیج دیتا ہے تو وہ کم از کم استور ڈی ایچ کیوہسپتال میں نہیں رہے گا اس کودریل تا تانگیر بھیج دیا جائے گا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ڈی ایچ کیو کے نظام کو بہتر بنائے اس موقعے پر کمشنر استور دیامر وبد الوحید شاہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر استور ندیم نا صر ،ڈائریکٹر ہیلتھ شہنشاہ بھی تھے کمشنر عبد الوحید شاہ نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پورا ہسپتال کا دورہ کیا اس موقعے پر تمام ڈاکٹروں کو سختی سے یہ احکامات جاری کر دیا ہے کہ وہ جو وسائل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود ہیں ان کو بروکار لاتے ہوئے عوام کو سہولیات پہنچائے کوئی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کرئے گا تو اس کے ساتھ سختی پیش آینگے انہوں نے اس موقعے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیباٹری کا دورہ کیا اور لیباٹری کے انتظامات صیح نہیں ہونے کے باعث لیباٹری عملے پر بھی برس پڑئے اور کہا کہ ہسپتال کا جو عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران ڈیوٹی کرنے کے بجائے اپنی ذاتی کلینکوں میں توجہ دیں گا اس کو سیدھے گھر بھیج دیا جائے گا ۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر نے کہا کہ ہسپتال کے ایک طرف کی نالی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سیکیموں سے بنایا جائے گا اس موقعے پر ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور نے کمشنر عبد الوحید شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ہمارئے اختیارات کے مطابق جو عملہ کام نہیں کر تا ہے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں معیاری ادویات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھاینگے اس موقعے پر کمشنر استور دیامر نے ایکسین بی اینڈ آر استور کو یہ ہدایت جاری کر دیا کہ وہ ہسپتال میں ہنگامی طور پر ریپرینگ کے لئے اسٹمیٹ کاسٹ بنائے تاکہ ہسپتال میں جتنے بھی چھوٹے کام ہیں ان کو جلد از جلد کر سکے ۔بعد از انہوں نے کہا کہ لیباٹری ،مائنر آپریشن رومز میں ٹائیلز لگانے کے حوالے سے بھی محکمہ ورکس کے حکام کو سختی سے ہدایت جاری کر دیا بعد از کمشنر دیامر استور عبد الوحید شاہ نے میونسپل ایریا روڈ میں میٹلنگ کے حوالے سے معائینہ کیا اور ٹھکیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نالیاں اور کلوٹ بنایا جائے اس کے بعد اس روڈ کو میٹل کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button