تعلیم

تیاری کے بغیر اساتذہ کا کلاس روم جانا اپنے پیشے کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے، مجید خان ڈائریکٹر تعلیم بلتستان

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) محکمہ تعلیم کھرمنگ کی جانب سے اختتامی تقریب 28 روزہ ٹرینینگ ہائی سکول طولتی میں منعقد کیا جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین اور صدر محفل مجید خان ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان تھے جبکہ ڈی آئی ایس سکولز سکردو غلام محمد حیدری ، ڈی ڈی ای کھرمنگ محمد نذیر شگری ، ڈی ڈی اوز سمیت کھرمنگ بھر کے اساتذہ کرام نے شرکت کیں ۔

تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم پر منحصر ہے اگر معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنی ہے تو تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دینا ہوگی جبکہ انہوں نے اساتذہ کی تربیت کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے منعقدہ ٹرینینگ سیشنز کی تعریف کرتے ہوئے امید کا اظہار کی تربیت یافتہ اساتذہ اپنی علوم کو کلاس روم میں بچوں تک پہنچا دیں گے اور اچھے نتائج لائیں گے تاکہ معاشرے کو تعلیم یافتہ معاشرہ بنا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان نے کہا کہ 28 دنوں پر مشتمل اس تربیتی ورکشاپس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اساتذہ کو کلاس روم کے لئے بھر پور تیار کریں کیونکہ والدین اپنے بچوں کو ایک امید کے ساتھ ہمارے ہاں تعلیم کے لئے لاتے ہیں تاکہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ایک کامیاب فرد بن کر معاشرے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہم میں سے ہر ایک نے کام چھوڑا جس کی وجہ سے اداروں میں ابتری آگئی اور نتیجے کافی خراب آنے لگے اور والدین کا اعتماد کھو دیا اب ہمیں چاہیے کہ ہر ایک کو تعلیم کے کلاس میں اچھی کارکردگی دکھا کر کھوئے ہوئے اعتماد کو واپس لانا ہو گا انہوں نے اساتذہ کو زور دیا کہ اپنے ماہوار بجٹ میں مطالعہ کرنے کے لئے کتابوں کے لئے بھی پیسے مختص کریں تاکہ آپ کی معلومات اور تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے جبکہ شام کو تیاری کے بغیر کلاس روم میں جو بھی جاتے ہیں گویا وہ اپنے پیشے کے ساتھ نا انصافی کر رہے ہیں ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ نتیجہ خراب آنے کی کیا وجہ ہے اس بیماری کی تشخیص کریں تاکہ علاج بر وقت ممکن ہو سکے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ نذیر شگری کی تعلیمی بحالی میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔

بعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ محمد نذیر شگری نے اختتامی تقریب میں کہا کہ کھرمنگ میں کوالٹی ایجوکیشن کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں اور کافی حد تک ہمیں کامیابی ملی ہے ۔ بعد میں مہمانوں نے تمام ماسٹر ٹرینر ز اور ٹرینیز کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button