نوجوان

محمداقبال شگری کو کاکول پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران پریزیڈنٹ گولڈ میڈل سے نواز ا گیا

شگر(عابدشگری) وا دی شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے دو ہونہارنوجوانوں اقبال حسین شگری اور ڈاکٹر ممتاز شگری نے بالترتیب کاکول اور اے ایم سی سے تربیت مکمل کرکےپاک آرمی کو میں بحیثیت کیپٹن آفیسر جوائن کرلیا۔ محمد اقبال حسین کوپاکستان ملٹری کاکول اکیڈمی سے دوران تربیت ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پرریزیڈنٹ گولڈ میڈل سے نواز ا گیا۔ وہ یہ تمغہ حاصل کرنے والا پہلا بلتی آفیسر ہے۔تمغہ ٹرینگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے دوسرے بہترین آفسر کو دیا جاتا ہے۔ 400 کیڈٹس میں سے اقبال دوسرے نمبر رہے ۔انہوں نے سوئی کیڈٹس کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آرمی میں بحیثیت انجینئرز کمیشن حاصل کیا تھا۔جبکہ ڈاکٹر ممتاز شگری جنہوں نے قائد اعظم میڈیکل کالج سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ دونوں کا تعلق شگر کے ایک چھوٹے گاؤں مرہ پی بانگ رنگا سے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button