معیشت

کھرمنگ : منٹھوکہ 1.5میگاواٹ بجلی فیز ۲ کی متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی تاحال نہیں ہو سکا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) منٹھوکہ 1.5میگاواٹ بجلی فیز ۲ کی متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی تاحال نہیں ہو سکا کئی بار ڈپٹی کمشنر کی علم میں لانے کے باوجود ہمیں اپنی زمینوں کے عوض معاوضہ ادا نہیں کیا گیا یہ بات متا ثرین نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی زارئع آمدن اور ضروریات زندگی کا واحد سہارا قوم کی وسیع تر مفاد میں قربان کرنے کی عوض تین سالوں سے ریوینو ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں در بدر پھرتے رہنے کے باوجود معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے چونکہ کمشنر بلتستان ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کے پاس کئی دفعہ وفود کی شکل میں چکر لگا نے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی یہ عمل متعلقہ آفسیران کی نا اہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے اور مجاز آفیسران کی بے بسی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آنے والے دنوں میں معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوئی تو متاثرین عدالت سے رجوع کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button