معیشت

چلاس: گونر فارم ریسرچ سٹیشن میں گندم کی نئے بیج کا تجربہ کامیاب ہوا ہے۔ڈاکٹر شاکرا للہ

چلاس(مجیب الرحمان) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شاکرا للہ نے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے محکمے کی جانب سے نئے بیج کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ گونر فارم ریسرچ سٹیشن میں نئے بیج کا تجربہ کامیاب ہوا ہے۔عام بیج کے مقابلے نئے بیج سے پیداوار دوگنی ہوئی ہے۔کاشت کار نئے بیج سے استفادہ حاصل کر کے اپنی پیداوار بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے محکمے نے مختلف اقسام کی بیجوں پر تجربات کئے۔اور مخصوص قسم کے بیج سے پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا۔جس کے بعد محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ مخصوص قسم کا بیج کاشت کاروں اور زمینداروں کو ارزاں حکومتی نرخوں پر فراہمی کا آغاز کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیج کے حصول کے لئے خواہشمند حضرات محکمے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button