نوجوان

عارف حسین الجانی آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کا صدر منتخب

گلگت(پ۔ر) عارف حسین الجانی آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کا صدر منتخب ہوگئے۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 40واں کنونشن بعنوان مہدویت امید بشریت کنونشن کے آخری روز امامیہ طلبہ نے اس سال کے لیے اپنا میر کارواں کا انتخاب کیا ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کا واحد راستہ ہے جس کی حمایت اور حفاظت ہم پر فرض ہے ،ان کا مزید کہا تھا کہ معاشرہ ظلم و جور سے بھر چکا ہے ہم سب کو مہدی برحق کی ظہور کے لیے دعا کرنا چاہیے اور اپنے آپ کو امادہ رکھنا ہو گا۔خطاب کے آخر میں نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کردیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نمائندہ آئی ایس او پاکستان برادر سید خیام حسین نقوی نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پر واجب ہے کہ ہم اپنے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام جوانوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے تاکہ وطن عزیز پاکستان اور دین محمدی کی حفاظت اور بہترین خدمت کر سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں باطل قوتیں دین اور وطن کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان کا مقابلہ علم اور فحم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

کنونشن سے علامہ سید صبتین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس وقت ہماری وحدت کو ختم کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم آپس کے تمام اختلافات کو ختم کر کے ایک پرچم تلے جمع ہو جو پرچم اسلام ہے،اس کے علاوہ ہماری بقاء خطرے میں ہے ۔

کنونشن کے آخر میں نومنتخب ڈویژنل صدر برادر عارف حسین الجانی نے شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ آئی ایس او جیسی الہی تنظیم کا ذمہ داری ملنا خدا کا عظیم لطف کرم ہے میں تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے صلاحیتوں کے مطابق کوشش کروں گا۔ہم الہی حدف لیے معاشرے میں کام کرینگے تاکہ معاشرہ شیطانی افکار سے بچ سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button