نوجوان

گلگت ویسٹ منیجمنٹ ادارے کے ساتھ رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے نوجوان کی حوصلہ افزائی

گلگت (پ۔ر) گلگت ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز کے ساتھ بہترین رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر خومر سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد سجاد ولد کلب علی کو چیئرمین لوکل کونسل بورڈ /سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان کی جانب سے خصوصی تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

رضا کار نوجوان محمد سجاد نے گزشتہ دنوں شہر میں صفائی مہم کے دوران ویسٹ منیجمنٹ کے عملے کے ساتھ رضا کارانہ طور پر صفائی میں مدد کی تھی۔ چئیرمین لوکل کونسل بورڑ آصف اللہ خان نے انکی خدمات اور رضا کارانہ جذبات کو سراہتے ہوئے سیکریٹری لوکل کونسل بورڑ افتخار علی کو ہدایات دیں کہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اسی تقریب میں میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ MTO شکیل ا حمد کو سال 2016-17کا ایمپلائی آف دی ائیر کا شیلڈ اور سر ٹیفیکیٹ دیدیا گیا ۔ یہ سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ انہیں سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے جمعرات کے روز لوکل کونسل بورڈ کے دفتر میں ایک سادہ پروقارتقریب میں دیا۔ شکیل احمد نے اپنی ایمانداری اور ادارے کے ساتھ لگن کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوے ادارے میں ہونے والی مالی بے ظابطگیوں کو روکا۔ سیکریٹری لاکل کونسل بورڈ افتخار علی نے اس موقع پر کہا کہ پڑھے لکھے جوانوں کی طرف سے گلگت شہر کا صاف ستھراء رکھنے کیلئے GWMCکے ورکرز کے ساتھ تعاون ناقابل فراموش اقدام ہے جسے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے لوکل کونسل بورڈ نے اول روز سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عملی اقدامات کئے جن میں عوام کو شہر کی صفائی جیسے اقدام کے بارے آگاہی بھی شامل تھی الحمداللہ GWMCکے ورکرز نے اپنی محنت اور لگن سے عوام کو شعور دینے میں کامیاب ہوئے اور آج محمد سجاد اور شکیل احمد کا یہ اقدام اس سلسلے کی کڑی ہے ا ور نوجوانوں کیلئے ایک روشن مثال ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button