اہم ترینکھیل

بین الاقوامی خنجراب میراتھن 2019 اختتام پذیر، 50 کلومیٹر مرحلہ میں‌آرمی کے محمد سیار نے کامیابی حاصل کر لی

ہنزہ (اجلال حسین) پاک فضایہ کے زیر نگرانی بین الاقو امی سطح کا میراتھن ریس تین مراحل میں خنجراب پاس پر اختتام پزیر ہو گیا۔

مقامی ذرائع و غیر حتمی نتائج کے مطابق تیسرا مرحلہ50کلومیٹر میراتھن ریس پاک آرمی کے محمد سیار نے اپنے نام کر دیا، جبکہ دوسری پوزیشن گلگت بلتستان سکاوٹس کے اسلم خان اور تیسری پوزیشن پاک آرمی ہی کے محمد اقبال نے جیت لی۔

دوسرے مرحلے، 42کلومیٹر میراتھن ریس میں بھی پہلی پوزیشن پا ک آرمی کے راناعمیر حیدر، دوسری پوزیشن پاک آرمی کے جوان فہیم اور تیسری پوزیشن سہیل نے اپنے نام کر دیا۔

میراتھن کے پہلی اور ابتدائی مرحلے، 21.97کلومیٹر، مردوں کے مقابلے میں غذر سے تعلق رکھنے والے اسلم بیگ نے اور خواتین کے مقابلے میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والی بی بی نجف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پندرہ ہزار فٹ کی بلندی پر 114 کلومیٹر طویل بین الاقوامی میراتھن ریس کے انعقاد سے پاکستان ایر فورس نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس ریس میں 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔

ریس کا انعقاد پاکستان ایر فورس اور سیرینا ہوٹلز کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان آئیر فورس کے اعلیٰ حکام بحثیت میزبان شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button