اہم ترین

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

گلگت (ارسلان علی) سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد، اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ سمیت 26 اراکین اسمبلی کی رکنیت جائیداد کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمشنر نے معطل کردی ۔معطل ہونے والوں میں 9وزراء پانچ پارلیمانی سکریٹریز،6 سٹینڈنگ کمیٹز کے چیئرمین سمیت چیئرمین پبلک اکاونٹس بھی شامل ۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،رضوان علی، کاچو امتیاز حیدر ، حاجی جانباز خان ،غلام حسین اور محمد شفیق مالیاتی سال 2017 کے گوشوارے جمع کرانے پر معطلی سے بچ گئے ۔ اسمبلی رکنیت معطل ہونے والے سپیکر سمیت وزراء سرکاری مراعات اور اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے، سرکاری دفاتر نہیں جاسکیں گے اور سرکاری گاڑی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔بدھ کے روز الیکشن کمشنر آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمشنر عابدرضا نے کہا ممبران اسمبلی اور وزراء کو ہر سال 15 اکتوبر تک اپنے نئے مالی سال کے مالیاتی گوشوارے جمع کرانا ضروری ہوتاہے ۔ اس حوالے سے 15 ستمبر کو سپیکر اسمبلی فدا ناشاد کو باقاعدہ لیٹر جاری کیا جا چکاتھا کہ ممبران اسمبلی اپنے مالیاتی گوشوارے جمع کرائے لیکن وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ، رضوان علی ، کاچو امتیاز حیدر ، حاجی جانباز خان ،غلام حسین اور محمد شفیق کے علاوہ کسی وزیر یا ممبرنے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے جب تک قانونی تقاضے پورے نہیں کئے جائیں گے معطل وزراء اور ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل رہے گی ۔جب گوشوارے جمع ہونگے تو دوبارہ سے نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا سابقہ اور موجودہ اثاثوں کا جانچ ہڑتال کرنا الیکشن کمیشن کے پاس قانونی اختیار ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button