اہم ترین

12 باہمت، حوصلہ مند اور معاملہ فہم لیڈرز کی ٹیم کے ساتھ اپنے منشور پر کام کریں‌گے، امجد حسین صدر پیپلز پارٹی

نگر(اقبال راجوا)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوباٸی صدرامجد حسین ایڈوکیٹ نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے غیور عوام کی حق حاکمیت اور حق ملکیت کامنشور لئے انتخابات میں پورےاعتمادکےساتھ حصہ لےرہی ہے۔ گلگت بلتستان میں پری پول رگنگ کا ابھی تک کوٸی امکان نظر نہیں آرہا۔ تمام ادارے اپنا دستوری کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم نے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ہم نے 12باہمت و حوصلہ مند اور معاملہ فہم لیڈرز پرمشتمل ٹیم کےساتھ اپنے منشور پر کام کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹیلیفونک انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف PTIکی پاکستانی عوام کے لٸےکوٸی کارکردگی نہیں ہے۔ جو حشرپاکستانی عوام کا انہوں نے کیا ہے اس حالت کو دیکھتے ہوٸے گلگت بلتستان کے عوامPTIکو ووٹ نہیں دیں گے۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ptiکی حکومت سپریم کورٹ کےاحکامات کےمطابق گلگت بلتستان کوعبوری صوبے قرار دینے کےلٸےکچھ اقدامات اٹھا بھی لےتب بھی گلگت بلتستان سے انہیں مختصر تعداد میں ووٹ ملیں گے۔ عمران خان اگرگلگت بلتستان سے مخلص ہوتے تو ابھی تک سپریم۔کورٹ کے2019کے فیصلے پر عملدرآمد کروا چکے ہوتے۔ لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے مختلف سوالات کےجواب دیتے ہوٸےکہاکہ الیکشن کے بروقت انعقاد کا معاملہ عدالت میں ہے امید ہے گلگت بلتستان میں بر وقت انتخابت کے لٸےمعزز عدالت فیصلہ دے گی ۔ہمیں یہ بھی امید گلگت بلتستان کی غیور عوام ہمارے منشورجس کی بنیاد حق حاکمیت اور حق ملکیت ہے پر ہمیں ووٹ دے گی۔ عزت دینے والی ذات اللہ کی ہے کہ وہ کیسے ایک ووٹر کے دل میں کسی پارٹی کےامیدوار کےلٸے رضامندی پیدا کرتا ہے۔ ہم نے عوام کی خدمت کے جذبے سے گلگت بلتستان کی عوام کی محرومیوں کے تدارک اور حقوق کے حصول کے لٸے  منشور کو اپنا ہدف مقررکیا ہے اس کے علاوہ روزگار تجارت اور تعلیم صحت اور ترقی کے متعدد اقدامات کے لٸے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے 12رکنی باہمت اورحوصلہ مند افراد پر مشتمل ٹیم کی ضرورت ہے۔حلقہ4 نگرمیں نظریاتی کارکنان اور جیالے ہیں۔ پارٹی کسی بھی امیدوار کوکھڑاکرے وہ اسے جتا دیتے ہیں یہ گلگت بلتستان۔میں پاکستان پیپلز پارٹی کامضبوط ترین حلقہ ہے۔ انہوں نے تمام حلقوں سے امیدواروں کی حتمی فہرست سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ فیصلہ بلاول نےکرناہے۔ یقین ہے کہ بہترین امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔حلقہ 4نگر سے انتخابات الیکشن لڑنے کےحوالے سے سوال پرجواب دیتے ہوٸے کہا کہ میں نے کبھی بھی حلقہ 4نگرسے الیکشن لڑنے کانہیں کہاہے اب کوٸی اپنی طرف سے کہتا ہےتواس سےمیراکوٸی تعلق نہیں۔
بلتستان ریجن کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے انہوں نےکہا کہ بلتستان گلگت بلتستان میں وساٸل کا منبع ومرکز ہے یہاں کے عوام کو ان وساٸل پر مکمل حق اور اختیار حاصل ہے ہم حق حاکمیت اور حق ملکیت کے منشور پر بلتستان کی عوام کے حقوق کے لٸے جدو جہد کر رہے ہیں ۔ اس منشور کےرستے میں حاٸل رکاوٹوں کو ہرصورت اور ہرحال میں دورکریں گے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے وساٸل سے استفادہ حاصل کرنے کے لٸےحق حاکمیت کاحصول لازمی ہے ہم اس کےلٸےبھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے گلگت بلتستان کےعوام کو اپنی جانب سے پیغام دیتے ہوٸے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لٸےانتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوٸے ووٹ کا دنشمندانہ استعمال کرنے کی اہمیت کوجانتے ہیں۔ اس لٸے ہم پرامید ہیں کہ عوام اپنی  شاندار مستقبل کے لٸے ہمارے منشور پر ہمارا ساتھ ددیں گے۔ ہم غیور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم حق حاکمیت اور حق ملکیت کے منشور کےساتھ نوجوانوں کو روز گار تعلیم صحت اور تجارت کے بہترین  مواقع فراہم کرنے کےلٸےاپنی 12رکنی باہمت و باحوصلہ ٹیم کے ساتھ منصوبہ بندی کریں گے۔آٸندہ کسی مخلوط حکومت کے قیام کو مسترد کرتے ہوٸے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد ہم اپنی حکومت خود بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button