عوامی مسائل

داریل میں نادرا آفس اور بی آئی ایس پی آفس کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔ پی ٹی آئی دیامر ڈویژن

چلاس(بیوروچیف) داریل میں نادرا آفس اور بی آئی ایس پی آفس کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔چیف سیکرٹری نے دورہ داریل کے موقع پر عوامی مشکلات کے پیش نظر نادرا اور بی آئی ایس پی آفس کے قیام کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی دیامر ڈویژن حاجی کمان خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ بنوانے اور بی آئی ایس پی کی رقم سے متعلق معلومات کے لئے کئی کلومیٹر سفر کر کے چلاس شہر آنا پڑ رہا ہے۔جس سے لوگوں کو سخت اذیت سمیت بھاری اخراجات اٹھانا پڑ تا ہے۔عوامی سہولت کی خاطر ان دفاتر کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button