اہم ترین

سی پیک سمیت دیگر تمام ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں کو خاک میں ملانے کے لیے پاک فوج اور پوری قوم پر عزم ہیں، سٹیشن کمانڈر سکردو برگیڈئیر اظہر منیر کاہلوں

سکردو(رضاقصیر) سٹیشن کمانڈر سکردو برگیڈئیر اظہر منیر کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر منحصر ہے، ملک اس وقت بڑی آزمائشیوں سے گذر رہا ہے ایسے میں ہمیں خود انحصاری کے اصولو ں پر عمل پیرا ہوکر اپنے قوت بازو پر بھروسہ کرتے ہوئے درپیش چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر سطح پر تیار ہونا ہوگا ، بوائز ڈگری کالج سکردو میں طلبہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے برگیڈ کمانڈر نے کہا کہ کچھ ہماری اپنی کوتاہیوں اور کچھ بیرونی سازشوں کی وجہ سے وطن عزیز پر کئی مواقع بہت کٹھن آئے جن سے ہم نے بہت کچھ سیکھ لیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ہم پچھلے کئی عشروں سے مختلف محازوں پر کھلے اور چھپے ہوئے دشمنوں سے نبرد آزما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمارے ملک کو بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قدرتی وسائل سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے لیے کمر بستہ ہوجاٰئیں ، برگیڈ کمانڈر نے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر تمام ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں کو خاک میں ملانے کے لیے پاک فوج اور پوری قوم پر عزم ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پرانحصار کرکے جو نقصانات اٹھائے اس کا ازالہ کرنے اور اپنی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے قریبی دوست ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانے کی پالیسی ثمر آور ثابت ہوگی جس سے خطے میں سٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی ۔

برگیڈئیر اظہر منیر کاہلوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں کافی ترقی ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے قدرتی وسائل سے مالا مال اس منفرد خطے کی اہمیت اور یہاں کے محب وطن عوام کی ملک کے لیے قربانیوں سے کسی کو انکار نہیں ۔اس موقع پر طلبہ کے سولات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنزسمیت ریمورٹ علاقوں میں معیاری تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی اور روڈ کمیونکیشن کے زریعے ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں پاک فوج ہمیشہ پیش پیش نظر آتی ہے ایک موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری عمل اور گورننس مضبوط اور پائیدار خطوط پر استوار ہوں تو تمام ریاستی ادارے متحرک ہوکر فعال طریقے سے ملک کی ترقی میں مثالی کردار ادا کرپائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button