تعلیم

استور: حکومت معکمہ تعلیم قمری میں منی مرگ سے میرٹ پہ آنے والے امیدواروں کے تقرر نامے جاری کر کے میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنائیں، متاثرہ اُمیدوار

استور: کچھ لوگ اپنے چہیتوں کونوازنے کے لئے سٹے کے نام پر محکمہ تعلیم ،قمری کی 3غیر متنازعہ پوسٹوں پر بھی ٹاپ میرٹ والوں کو تعینات نہیں کررہا۔NTS کے EST ٹیسٹ میں واضح کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارواں نے کہا کہ منی مرگ تحصیل بھی بن گیا ، نئے سکولوں کے اعلانات بھی ہوئے، مگر میرٹ پہ آنے کے باوجود پچھلے ایک سال سے ہم بے روزگار ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ہم قمری منی مرگ کیلہ شئی کے کھیورٹ دارپشتنی باشندے ہیں، محکمہ تعلیم میں مطلوبہ PRCبھی جمع کرائی ہے۔

با اثر افرادنے اپنے خاندانوں کو نوازنے اور ہمیں ہمارے حق سے محروم کرنے کے لئے ہماری شناخت متنازعہ بناتے ہوئے 2011 کے ہارڈ ایریاکے نوٹفیکیشن کو بالائے طاق رکھ کر کورٹ سے رجوع کیا ۔

انہوں نے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام بالا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم ایشوکو جلد از جلدحل کریں اور یونین کونسل کی سطح پرقمری منی مرگ کیلہ شئی سے میرٹ پہ آنے والے امیدواروں کے تقرر نامے جاری کر کے میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button