تعلیم

آئی ایس او کے زیر اہتمام سکردو میں‌تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

سکردو ( پ ر) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  کے ادارہ بولڈ اور ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام تعلیمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے اسلام آباد سے آئے ہوئے معروف سکالر اور ماہر تعلیم ثقلین حیدر سمیت گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کئی پی ایچ ڈی سکالرز نے طلبا و طالبات کو عصر حاضر کے مروجہ تعلیمی نظام اور بدلتے تعلیمی تقاضوں کے مطابق تیاریوں اور ضروریات پر روشنی ڈالی۔ ثقلین حیدر نے اپنے ٹاپک ٹائم منیجمنٹ میں طلبا و طالبات کو تعلیمی سال کے شروع سے آخر تک اور بہترین رزلٹس کیلئے وقت کے بہتر استعمال کرنے کیلئے ٹپس بتائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی قدر جو نہیں کرتا اسکے لئے کسی بھی زمانے میں کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں۔ حالیہ دور میں دنیا ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچی ہیں تو صرف اسی لئے کہ لوگوں نے وقت کے بہتر استعمال کے راز کو سمجھ لیا، محنت کیا اور ناقابل یقین منازل طے کرلئے۔ ہمارے معاشرے میں اس چیز کا خاصا فقدان نظرآتا ہے۔ دنیا سے مقابلے کیلئے ضروری ہے کہ ہر دن کو اہمیت دیتے ہوئے اپنے امور کو منظم انداز میں ترتیب دیں اور بروقت ٹارگٹ سیٹ کرکے اس پر عمل پیرا ہوں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے معروف یونیورسٹی میں زیر تعلیم ریسرچر شاہد علی نے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی اہمیت روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ یونیورسٹی سے ڈگری اور نوکری کی حد تک سوچتے رہیں۔ ترقی یافتہ ممالک اب اس سوچ سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔ ہمارے علاقے کے جوانوں کی قابلیت اور ذہانت بے مثال ہے۔ ہم اگر چاہیں تو کسی بھی میدان میں سب سے ا?گے نکل سکتے ہیں۔ اس کیلئے شرط ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو سمجھیں۔ اپنے عزائم اور حوصلے کو بلند رکھیں۔ بڑے مقاصد سامنے ہوں گے تو چھوٹی چھوٹی کامیابیاں خود بخود ملتی جائیں گی۔ تقریب سے حالیہ دنوں میں ہی ایم فل مکمل کرکے ہانگ کانگ کے ٹاپ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی فیلوشپ حاصل کرنیوالے سکالر مسعود جان نوری نے بھی اپنے تجربات سے سامعین کو آگاہ کیا۔ میٹرک ایف ایس سی کے بعد یونیورسٹیوں میں داخلے، انٹری ٹیسٹ کی تیاری، اور فیلڈ کے انتخاب پر بھی مقررین نے روشنی ڈالی اور شرکا کو متفید کیا۔ بولڈ کے چئیرمین ڈاکٹر عرفان ، پبلک سکول اینڈ کالج کے لیکچرر سر شاہد اور دوسرے مقررین نے بھی تعلیمی امور پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر عرفان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ادارہ بولڈ ا?ئی ایس او پاکستان کا پروفیشنل ادارہ ہے جو وقتا فوقتا تعلیمی امور میں طلبہ کیلئے بہترین پروگرامز کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ کامیابی کیساتھ گزشتہ آٹھ نو سالوں سے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کررہے ہیں جس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنیوالے طلبہ نے بورڈ میں بھی پوزیشن حاصل کئے۔ ہر سال تعلیمی سیمینار کرکے ہم طلبا کو تعلیمی امور میں رہنمائی فراہم کرتہے ہیں۔ مقابلے کے امتحانات کیلئے بولڈ کی طرفسے کئی مہینوں پر مشتمل تیاری کے سیشن منعقد کرائے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم ا?ئی ایس او ڈویڑن کیساتھ کئی تعلیمی اداروں میں طلبا کیلئے سکالرشپ فراہم کرتے اور سردیوں میں بڑے شہروں میں سینکڑوں طلبا و طالبات کیلئے ونٹر کیمپ کا انعقاد بھی کرے رہے ہیں۔ شرکا نے اس مفید پروگرام کو سراہتے ہویے بولڈ کے منتظمین کو شاباشی دی اور اس طرح کے پروگرامز کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button