خبریںمعیشت

ٹیکس کے نفا ذ کا پرو پیگنڈ ہ کر کے اپو زیشن کی جما عتیں منفی تا ثر پھیلا نے کی کو شش کر ر ہی ہیں ۔ صو با ئی وز یر اطلا عا ت و منصو بہ بند ی

گلگت ( پ ر ) صو با ئی وز یر اطلا عا ت و منصو بہ بند ی احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن تر قی کی نئی شا ہرا ہ پر گا مز ن ہو چکا ہے ،گلگت بلتستا ن کے ہر ضلع میں عوا می نو عیت کی مختلف سکیمیں ز یر تکمیل ہیں ،وز یر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کا ویژ ن ہے کہ ہر ضلع میں بلا تفر یق کا م مکمل کیا جا ئے تا کہ ہم اپنے دور میں جا ر ی تما م منصو بو ں کی تکمیل کر کے سر خرو ہو سکیں ۔چٹور کھنڈ میں طبی سہو لیا ت کی مز ید بہتر ی کیلئے و زیر اعلیٰ کی جا نب سے احکا ما ت جا ر ی کئے جا چکے ہیں ۔ضلع غذر میں گا ہکو چ کے مقا م پر کرو ڑ و ں کی لا گت سے پا نی کی فرا ہمی کا منصو بہ بھی شروع کیا جا ر ہاہے جو کہ ایک سا ل کے عر صے میں مکمل کیا جا ئیگا ۔

صو با ئی وز یر اطلا عا ت نے مز ید کہا کہ ٹیکس کے نفا ذ کا پرو پیگنڈ ہ کر کے اپو زیشن کی جما عتیں منفی تا ثر پھیلا نے کی کو شش کر ر ہی ہیں ۔عوا م کسی بھی طر ح کی افوا ہو ں پر کا ن نہ د ھر یں ۔مو جو د ہ حکومت میں کو ئی بھی نیا ٹیکس نا فذ نہیں کیا گیا ہے ۔ ٹیکس کے نفاذکے بار ے میں گمراہ کن اخباری بیا نا ت کے ذریعے سرا سمیگی پیداکر نے وا لے عناصرنہ تو گلگت بلتستان سے مخلص ہیں اور نہ ہی حق انہیں ملک کا مفاد عزیز ہے ۔ بلکہ وہ حسد اور جلن کی آگ میں جل رہے ہیں ۔ انہیں عوام کو گمراہ کر نے کے علا وہ اور کوئی کام نہیں آ تا مگر وہ یہ بھو ل چکے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام با شعور ہیں اور ان کے گمر اہ پررپیگنڈ ے میں نہیں آ ئینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button