تعلیم

ضلع شگر تعلیمی حوالے سے انتہائی پسماندگی کا شکار ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن

شگر(عابدشگری) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری نے کہا ہے کہ ضلع شگر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے۔کم وسائل کے باوجود تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔میں ایک وژن کیساتھ آیا ہوں، جس کیلئے شگر کی عوام کی تعاؤن درکار ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈیجیٹل لائبریری میں عمائدین شگر سے ملاقات میں کہا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شگر تعلیمی حوالے سے انتہائی پسماندگی کا شکار ہے سکولوں کی حالت ذار بھی بہتر نہیں۔ سکولوں میں ا ساتذہ کی کمی ایک المیہ ہے۔دیگر اضلاع کے لئے فنڈز موجود ہے لیکن یہاں ادارے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔محکمہ تعلیم شگر میں نائب ناظم تعلیم کسی چلینج سے کم نہیں۔ اس کے باوجود فرزندشگر ہونے کے ناطے اس منصب کو چیلنج سمجھ کر شگر کی بہتری کیلئے کام کرنے آیا ہوں۔ ضلع شگر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے۔کم وسائل کے باؤجود تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔میں ایک وژن کیساتھ آیا ہوں۔ جس کیلئے شگر کی عوام کی تعاؤن درکار ہے۔اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے این جی اوز کی مدد لیں گے۔مجھے امید ہے شگر میں تعلیم کی بہتری کیلئے عوام میرے ساتھ تعاؤن کرینگے تو محکمہ تعلیم شگر کو مثالی بناؤں گا۔ اور تعلیمی اداروں کی صورتحال بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے سیاسی کلچر کو ختم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اور میرا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ تعلیم کی بہتری کیلئے سیاست اور دیگر تعصبات سے بالتر ہوکر کام کرینگے اور تمام ماتحت کو اس کا پابند بنایا جائے گا۔میرے آفس صرف تعلیم کے حوالے ہر ایک کیلئے کھلا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی،پی پی شگر کے صدر کاچو حیدرعلیخان،شگر ایکشن کمیٹی کے سربراہ شیخ زکاوت علی نصرالدین اور دیگر نے کہا کہ نذیر شگری کا بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کا سب خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہیں محکمہ تعلیم کے انتظامی امور وسیع تجربہ حاصل ہے۔ امید ہے وہ اپنے وسیع تر تجربے کی بنیاد پر محکمہ تعلیم شگر میں انقلابی اقدام اٹھائیں گے۔ اور محکمہ تعلیم کی ڈھوبتی کشتی کو لنگر پت لائیں گے۔ شگر کی عوام کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہے لیکن اگر وہ اس امید پر پورا نہیں اترا تو ہم سب کو مایوسی ہوگا۔محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے شگر کی عوام ہر طرح کی تعاؤن کیلئے تیار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button