بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت میں مصر کے عالمی شہرت یافتہ قرأ حضرات شرکت کریں گےَ

بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت میں مصر کے عالمی شہرت یافتہ قرأ حضرات شرکت کریں گےَ

31 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان حکومت صوبے میں مسلکی ہم آہنگی،مذہبی رواداری،باہمی یگانگت ،اخوت و بھائی چارگی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے ایک بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت کا انعقاد کرانے جارہی ہے جس میں مصر کے عالمی شہرت یافتہ قرأ حضرات شرکت کریں گےَ

۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافط حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے تینون ڈویژن میں قرأت کے مقابلے منعقد کرائے،جن میں سے اول آنے والے تین قاری حضرات اس بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت میں شامل ہونگے

۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام صوبے میں پہلی بار عالمی محفل حسن قرأت کا انعقاد کیا جارہاہے جو 26اکتوبر سے 29اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس پر وقار تقریب کے مہمانان عالمی شہرت یافتہ قراء و جامعہ ازہر مصر کے مشہور و معروف قاری حضرات کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنی خوبصورت آواز سے عوام کے دلوں کو منور کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حسن قرأت کے تقاریب کا آغاز26اکتوبر کو گلگت سے ہوگا اسی طرح 27اکتوبر کو دیامر اور 29اکتوبر کو سکردو میں انعقاد ہوگا۔ان قراء حضرات میں فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری ایمن عیسی حطیبہ المصری،فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری عادل البازی المصری اور فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری عبدلغفار المکاوی المصری شرکت کریں گے۔اس تقریب کے انعقاد سے مذہبی و ثقافتی اقدار کی ترویج میں بھرپور مدد ملے گی

۔چیف سیکریٹری کی خصوصی ہدایت پر تمام محکمے مشترکہ طور پر کوشش کررہے کہ اس کو حقیقی معنوں میں بین الاقوامی سطح پرکامیاب ہو،اس سلسلے میں گلگت،دیامر اور سکردو میں جامع پروگرام ترتیب دیئے گیئے ہیں تاہم اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی حسن قرأت کی مرکزی تقریب گلگت میں ہوگی جس میں تینوں ڈویژن سے مقابلے کے زریعے جیتے گئے ایک ایک قاری حسن قرأت میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ اس طرح کی روح پرو دینی تقریب کا انعقاد اور بین الاقوامی شہرت کے حامل قرأ حضرات کی گلگت بلتستا ن آمد ایک نیک شگون ہے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

دوسری طرف بین الاقوامی محفل حسن قرأت کی تمام تر انتظامات کی تیاریا ں زوروشور سے جاری،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافط حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے کرائے جانیو الے مقابلوں میں اول آنے والے قاری صاحبان بھی اس بین الاقوامی محفل حسن قرأت میں بیرون ملک سے آنے والے قراء کے ساتھ کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تقریب کو کامیاب اور عالی شان طریقے سے سرانجام دینے کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے بھی تینوں ڈویژن میں حکام کو تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے جا چکے ہیں۔ صوبائی دارلحکومت گلگت سمیت، دیامراور سکردو میں بھی محفل حسن قرأت کے انعقاد کے لیےء انتظامات مکمل کیئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں یہ اپنی نوعیت کی اولین تقریب ہوگی جس میں معروف قاری حضرات تلاوت و حسن قرأت کی سعادت حاصل کریں گے اور حاضرین کے قلوب کو معطر و روشن کریں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔