خواتین کی خبریں

شگر: تربیتی ورکشاپ میں معروف وکلاء خواتین کو حقوق کے بارے میں آگاہی دینگے

شگر(نامہ نگار)الشہباز ویمن آرگنائزیشن شگر کی جانب سے ویمن ورکرز کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ ریورویو ہوٹل شگرمیں شروع ہو گیا۔ تربیتی ورکشاپ کے تین دن خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں معروف وکلاء آگاہ کرینگے۔ جبکہ ان کی حقوق،لیبر لاء اور ہراسمنٹ ایکٹ 2010کے بارے میں خواتین کو آگاہ کیا جائے گا۔ جبکہ آخری دو دنوں میں ان خواتین کو لیڈر اینڈ منیجمنٹ کے بارے میں تربیت دیا جائے۔ تربیت کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ویمن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الشہبار ویمن آرگنائزیشن شگر کے صدر سکینہ بی نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ چیلنج سے مقابلہ کرنا اور اپنے حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کرنا جہاد ہے۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ خواتین کی حقوق چھین کر آرام سے رہ لیں گے۔ ہم اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے آگے آئیں گے۔ انہوں نے خواتین پر زوردیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آگے بڑھیں ہم ان کے شانہ بشانہ ہراول دستہ کا کردار اداکرینگے۔اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے پرگرام کوارڈینٹر حسن شگری نے پروگرام اور ٹریننگ کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس پروگرام کے تحت 70سے زائد سیشن شگر کے تین یونین کونسلوں میں ہر محلے میں منعقد کیا جاچکا ہے۔جبکہ سکولوں اور اداروں میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ان کے اداروں میں بھی متعدد پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔ جہاں خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ ان کی مسائل پر ہمارے وکلاء نے مفت مشورے فراہم کئے ہیں۔ جبکہ لیگل ایڈ سنٹر میں خواتین سے متعلق تمام کیسوں کیلئے فری ایڈ دیا جاتا ہے۔خواتین اپنے مسائل کے بارے میں اب بھی اس سنٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

تقریب سے سکردو بار کونسل کے جنرل سکیریٹری حسن جہانگیر،معروف سماجی شخصیت زاکر حیات،ثریا منی،معروف وکلاء مہدی علی ایڈوکیٹ، شفیق الرحمن ایڈوکیٹ ، حاجرہ خان ایڈوکیٹ اور تاج بیگم نے بھی خطاب کیا۔اور خواتین کی حقوق اور آئین پاکستان اور اسلامی لاء کی روشنی میں لیبر لاء،ہراسمنٹ ایکٹ اور دیگر قوانین کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ تربیتی سیشن مزید 4دن جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button