سیاست

ٹیکس لینے کیلئے آڈر وفاق سےمسلم لیگ ن کی حکومت نے دیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ (رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے سیکریڑی اطلاعات و نشریات صداقت حسین شہاب نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ گزشتہ دنوں مقامی اخبارات میں ن لیگ والوں نے ٹیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ جی بی میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہوئی ہے۔ میں یہاں پر یہ ات واضع کرنا چاہونگا کہ جس وقت ٹیکس لینے کیلئے وفاق سے آڈر ہو اتھا اُس وقت وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی جبکہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی ۔ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹیکس لاگو ہونے نہیں دیا تھا۔وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے دور میں ٹیکس لگانے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ اوراُن کی کابینہ مضبوط ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کے آڈر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے اور وفاق کی سازش کو ناکام بنادیا۔ اور عوامی نمائندے ہونے کا حق ادا کیا تھا۔لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکمران جماعت کے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے نمائندہ کم وفاق کا نمائندہ بناہوا ہے ۔

وزیراعلیٰ کے اس عمل کی پیپلز پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور جب تک پیپلز پارٹی میدان میں ہے عوام دشمن سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور جی بی کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑتے رہے گے ۔جب تک گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں ملتی ہے وفاق کو ایک روپیہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ہمیں یقین ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ جی بی کی حقوق کی جنگ لڑنے میں کامیاب ہونگے ۔اور ہمارا صوبائی صدر پر بھر پور اعتماد ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ والے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڈ دے۔ عملی طور پر عوامی نمائندگی ادا کرنے میں ن لیگ والے ناکام ہوئے ہیں ۔حقیقی نمائندگی ادا کرنا ان کی بس کی بات نہیں ہے ن لیگ والے اپنے جیبوں کو گرم کرنے میں لگے ہیں اُنہیں کہاں فرصت ہے کہ عوامی حقوق کی بات کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button