متفرق

سکردو : وزیر اعظم پاکستان کی سکردو آمد کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر

سکردو ( رجب علی قمر ) وزیر اعظم پاکستان کی سکردو آمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہے سیکورٹی پلان سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس حوالے سے کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ سربراہان کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ایک روزہ دور ے کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے بلتستان کے چاروں اضلاع سے وی وی آئی پی پروٹوکول کو کامیاب بنانے اوردیگر انتظامی اُمور کو بہتر بنانے کے لئے مختلف سرکاری حکام کو وزیر اعظم ڈیوٹی پر سکردو بلایا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان اپنے دورہ میں گلگت سکر دو روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بھی وزیر اعظم کی سربراہی میں سکردو میں منعقد ہوگا جس کے لئے بلتستان سے تعلق اراکین اسمبلی اور اکان کونسل نے سپاسنامہ اور ایجنڈا تیار کرلیا ہے کونسل ارکان کی جانب سے بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button