ثقافت

جشنِ مولودِ کعبہ بلتستان بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، چاروں اضلاع میں محافل منعقد

سکردو ( رجب علی قمر ) بلتستان بھر میں جشن مولود کعبہ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا چاروں اضلاع میں مرکزی امام بارگا ہوں اور مساجد میں عید کے محافل منعقد ہوئے علما کرام ،شعرا اور منقبت خوانوں نے بحضور مولائے متقیان علی ابن ابی طالب کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر پہاڑوں اور امام بارگاہوں کو خصوصی طو رپر چراغاں اور جھالروں سے سجائے گئے تھے سکردو میں علی ؑ ڈے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوئی جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں ولائے مولائے متقیان نے شرکت کیں جبکہ کھرمنگ ،شگر اور گانچھے میں عید کے محافل سے خطاب کرتے ہوئے علما ئے کرام نے امام علی ؑ کے ولادت اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اورزور دیا کہ سیر ت حضرت علی ؑ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاں حاصل ہوسکتی ہیں تمام مسلمان حضرت علی ؑ کے طرز زندگی کو مشعل راہ بناکر آپس میں اتحاد واتفاق کی فضا کو برقرار ررکھ سکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button