خبریں

سکردو: ٹیکس کے خلاف ہرتال، سکردو کے تاجر دو ڈھڑوں میں بٹ گئے ، ایک گروپ وزیر اعظم کے دورے کے بعد ہڑتال کرنے میں حق میں

سکردو(رجب علی قمر) ٹیکس ہرتال سکردو کے تاجر دو ڈھڑوں میں بٹ گئے ، ایک گروپ وزیر اعظم کے دورے کے بعد ہڑتال کرنے میں حق میں جبکہ دوسرا گروپ آج ہی ہرتال کرنے پر بضد ہے تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ٹیکس کے زبردستی نفاز کے خلاف عوام کا اشتعال عروج پر ہے ، اور سول سوسائٹی انجمن تاجران وکلا اور علماء نے آئینی حقوق سے پہلے ٹیکس نہ دینے کا عہد کر لیا ہے ، جس کے تحت انجمن تاجران نے 25اکتوبر کو صوبے بھر میں ہرتال کی کال دی ہے ، تاہم سکروو میں انجمن تاجران دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، جس میں سے ایک گروپ کا موقف ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتائج کے بعد ہرتال کا فیصلہ کرنا چاہیے لیکن دوسرا گروپ حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے 25اکتوبر کو ہے ہرتال کرنے پر تیار ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button