خبریں

جی بی پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسافروں کا ریکارڈ مرتب کرے گی

گلگت ۔انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک میٹنگ ہوئی۔جس میں جی بی پولیس کے نظام کو کمپیوٹرائزیشن کے زریعے جدید بنانے کے حوالے سے پولیس سربراہ کو بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی گوہر نفیس نے بریفنگ میں کہا کہ نئے سسٹم میں کریمنل ریکارڈ،ڈرائیونگ لائسنس ،انفارمیشن منیجمنٹ ،ہیومن ریسورس اور ہوٹل آئی کو فوکس کیا گیا ہے۔ جو جدید کمپیوٹرائزنظام کے تحت ہونگے۔ ہوٹل آئی کے تحت ایک سافٹ وئیر کے زریعے مسافروں اور سیاحوں کا ڈیٹا آٹومیٹک طریقے سے رکھا جائے گا۔ جبکہ ہیومن ریسورس منیجمنٹ کے سافٹ ویئر کے تحت پوری فورس کا سروس ڈیٹاکمپیوٹر پر منتقل کیا جائے گا۔ پریزن منیجمنٹ سسٹم کے تحت جیلوں میں قیدیوں اور ملاقاتیوں کا ڈیٹااکٹھا کیا جائے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان کے داخلی اور خارجی راستوں غذر،دیامر، بابوسر ، خنجراب ٹاپ اور گلگت وسکردو ایئرپورٹ پر بھی آنے جانے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی اس جدید نظام کے تحت مرتب کیا جائے گا۔ آئی جی پی کو بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ پر فائل ورک کی تکمیل کے بعد PC-Iتیار کر لیا گیاہے۔ ثناء اللہ عباسی نے بریفنگ کے اختتام پر کہا کہ جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے بغیربہتری و ترقی ممکن نہیں۔اس لئے یہ منصوبہ پولیس کے لئے اہم ہے جس پر عمل درآمد سے تقریباْچیزیں سنٹرلائز ہونگیں۔ چیک اینڈ بیلنس اور مانیٹرنگ سے فورس کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوگی اوریہ نظام گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ آئی جی پی نے کہا اس پراجیکٹ پرجلد عمل در آمد یقینی بنایاجائے گا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوراٹرز محمد شعیب خرم ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تنویر الحسن اور دیگر آفیسران شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button