خبریں

گلگت بلتستان کے عوام پر لاگو تمام ٹیکس غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان

گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان کے عوام پر لاگو تمام ٹیکس غیر آئینی / غیر قانونی ہیں، تاجر برادری کی طرف سے کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان راجہ فاضل تبسم نے گلگت بلتستان کے نومنتخب اراکین شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے عالم اسلام کے تمام انقلابی اسلامی تحریکوں کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے ویژن 2030 کا ماڈل پیش کیا ۔ جسکے تحت جماعت اسلامی اپنی تمام دعوتی اور سیاسی سرگرمیوں کو یونین کونسل سے لیکر اضلاع تک مضبوط اور موثر انداز میں پیش کریگی، انہوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کسی مخصوص علاقہ یا قوم کیلئے نہیں بلکہ یہ تمام عالم کیلئے ہے، اس موقع پر نو منتخب امیر جماعت اسلامی جی بی مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینٹ جیسے فورمز میں بھی آواز اٹھائی ہے، اور آئندہ بھی گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرینگے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نو منتخب اراکین شوریٰ گلگت بلتستان میں اپنی دعوت اور کردار کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کریں،اجلاس میں نومنتخب اراکین شوریٰ نے بھی حلف اٹھایا، جماعت اسلامی کے شوریٰ کے اراکین نے یہ عہد کیا کہ ویژن 2030کے تحت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اپنا نظم قائم کریگی ،یاد رہے کہ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان راجہ فاضل تبسم اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران استور ، دیامر اورسکردو کا تفصیلی تنظیمی دورہ کرینگے۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان یکم دسمبر سے ضلع گلگت کا تین روزہ دورہ کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button