اہم ترینمعیشت

چلاس: ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجر تنظیموں اور ٹیکس مخالف تحریکوں کی مشترکہ کال پر ضلع بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال

چلاس(مجیب الرحمان)گلگت بلتستان میں ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجر تنظیموں اور ٹیکس مخالف تحریکوں کی مشترکہ کال پر ضلع بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز سمیت پٹرول پمپ بھی مکمل طور پر بند رہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس شہر میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن رہااور مصروف ترین بازاروں میں ہو کا عالم اور سناٹا چھایا رہا۔

تاجر راہنماؤں صدر انجمن تاجران حاجی عبدالمالک،مختار احمد و دیگر نے ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس اور اضافی ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورٹیکس عائد کرنے کو حکمرانوں کی عیاشی اور کرپشن کے لئے مال بنانے اور غریب عوام سے زبردستی بھتہ وصولی کی کوشش قرار دے کراسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان راہنماؤں نے کہا کہ ٹیکس فری زون میں ٹیکس عائد کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔اور اس غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاج کی ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر کی عوام اور تاجر راہنماء مرکزی راہنماؤں کی کال کا انتظار کریں گے جب بھی جس طرح کی احتجاج کی کال دیں گے اس پر من و عن عمل درآمد کر کے اس ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ کروائیں گے۔تاجر راہنماؤں نے کامیاب ہڑتال پر تمام تاجر برادری پٹرول پمپ مالکان کا شکریہ ادا کیا۔ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی اور معمولات زندگی بری طرح مفلوج رہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button