اہم ترینخبریں

سکردو : وزیر اعظم کے سکردو میں منعقدہ تقریب میں مقامی صحافیوں کو شرکت سے روک دیا، صحافیوں نے حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

سکردو ( رضاقصیر سے) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی سکردوآمد پر مقامی میڈیا کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا مقامی انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کیلئے پاسز جاری کر دیا گیا تھا تاہم میڈیا تقریب میں شرکت کیلئے کیڈٹ کالج سکردو پہنچنے پر تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ۔

گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو جاری پاسز پر موجود نمبر پوچھے اور کہا کہ اس نمبر کے تمام کارڈز رکھنے والے افراد کو تقریب میں داخلے سے روکنے کا حکم ہے۔

مقامی میڈیا نے برہمی کیا اظہار کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ ہنگامی اجلاس پریس کلب کے صدر محمد حسین آزاد کی صدارت میں ہوا اور تمام حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس کلب سکردو میں منعقد ہونے والے وزیر اعلیٰ کا پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button