جرائم

چلاس: نواحی علاقے جل میں معمولی تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ،دو افراد جان سے گئے

چلاس(کرائم رپورٹ) نواحی علاقے جل میں معمولی تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ،دو افراد جان سے گئے ۔ ذرائع کے مطابق جل میں ہمسایوں کے مابین معمولی تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں کا ایک دوسرے پر پتھراؤ کا سلسلہ شروع ہوا۔اس دوران پتھر لگنے سے علاقے کی معرو ف شخصیت حاجی مبارک شدید زخمی ہوئے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔جس کے بعد نیاٹ ویلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حاجی نون نامی شخص کو قتل کر دیا۔حاجی نون کا تعلق حاجی مبارک کے مخالف گروپ سے ہے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے روک لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button