اہم ترین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور محرم کے پیش نظر معروف سیاحتی مقام ہنزہ میں بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے، کمشنر گلگت ڈویژن

ہنزہ (اجلال حسین) دوران محرم الحرام کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کے علاوہ جی بی سکاوٹس اور پاک افواج سے مدد لی جائیگی جس کے لئے اٹھوں محرم کے بعد گلگت ریجن کے چار اضلاع میں ڈیوٹیوں پر تعینات کر دیا جائیگا۔ ضلع ہنزہ ایک پر امن علاقہ ہے جہاں پر ملکی وغیر ملکی سیاح لاکھوں کی تعداد میں سیروتفریخ کے لئے ہنزہ کا رُخ کرتے ہیں تاہم ملکی خصوصاً مقبوضہ کشمیر کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے محرم کے مقدس ایام میں بھاری نفری کی تعیناتی کر دی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ ہنزہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت عثمان احمد اور ڈی آئی جی گلگت وقاص حسن نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے ایام تینوں مسالک کے پیروکاروں اور علما کی مدد سے امن و امان کے ساتھ گزارے جائیں گے۔

اجلاس میں امن کمیٹی کی جانب سے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتظامیہ کو امید دلاتے ہے کہ انشااللہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی محرم الحرام امن اور بھائی چارہ گی اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل اختتام پزیر کرئینگے تاکہ علاقے میں امن کی فضا قائم ہو سکے چونکہ امن میں ہی ہماری ترقی اور بھلائی ہیں تاہم ضلع ہنزہ سی پیک کا دروازہ ہونے اور حالیہ ملکی سیکورٹی کاخیال رکھتے ہوئے سیکورٹی کیلئے سرکاری سطح پر انتظامیہ کی جائے تاکہ کوئی بھی شرپسند شر نہ پھیلا سکے۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے محرم الحرام کے ایام میں مجالس منعقد ہونے والی امام بارگاہوں اور جلوسوں کے گزر گاہوں میں لاٹینگ کا بندوبست کے ساتھ لنک روٹس کی مرمت کرنے کی یقین دہانی بھی کر ادیا۔ اجلاس میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب الدین اور اے سی ہنزہ اعجاز قاسم کے علاوہ دیگر ضلعی اور لائین ڈیپارنمنٹ کے سربرہان شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button