معیشت

اشکومن: قرمبر ملٹی پر پز کو آپریٹوسو سائٹی کا ستر ہو یں اجلاس کا انعقاد

چٹورکھنڈ(نمائند خصوصی )قرمبر ملٹی پر پز کو آپریٹوسو سائٹی کا ستر ہو یں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سو سائٹی کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں سو ئٹی کے کابینہ نے سالانہ کارکرگی رپورٹ پیش کر دی جس کو ممبران نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تو سیع کر دی ۔

اجلاس میں نئے سال 2017-2018کیلئے نئی کابینہ سازی کر دی گئی جس کے مطابق صدارت کے عہدے کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے تھے اور الیکشن کمشنر نے تینوں امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتا ل کے بعد فائنل کر دیا تھا۔ پولنگ سے کچھ لمحہ قبل صدارت کے مضبوط امیدوار عبدل مجید اور نظر علی نے نعیم انور کے حق میں دستبر دار ہونے کا اعلان کر دیا یو ں نو جوان صحافی نعیم انور سو سائٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ سید محمد حسن شاہ کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا جبکہ نظر علی ،محمد نبی ،فراموس شاہ،اسلام الدین سو سائٹی کے ڈائریکٹر ز لے لیے گئے جو آئندہ تین سال اپنی خد مات سر انجام دینگے ۔

نو منتخب صدر نعیم انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سو سائٹی بنانے کا بنیادی مقصد ممبران کو کم سود اور آسان شرائط میں قرضے فراہم کرنا ہے اس مقصد کی تکمیل کیلئے میں اپنے تمام صلا حیتوں کو بروئے کار لا ونگا ۔انہوں نے صدر منتخب ہوتے ہی ممبران کی سہولت کیلئے شرح سود کو 18%سے کم کر کے 16%کرنے کا اعلان کر دیا جس کو ممبران نے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔انکا مذید کہنا تھا کہ سو سائٹی بنانے کا مقصد ممبران کو خوشحال بنا نا اور معاشرے کے غریب طبقے کو اوپر اٹھانا اور انکی مالی معاونت کرنا ہے ۔اس مقصد کے حصول کیلئے نئے جذبے اور عزم کے ساتھ آیا ہوں انشاء اللہ ممبران کی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچا ونگا اور جس طر ح اشکومن کے پڑھے لکھے سینکڑوں ممبران نے اعتماد کا اظہار کرکے منتخب کیا ہے اس کا صلہ اپنی کار کردگی کی بنیاد پر ممبران لوٹا دونگا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآ پر یٹیو سو سائٹیز مومن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہ سو ئٹی ہذا کی کار کردگی تسلی بخش اور حوصلہ افزا ء ہے ،سو سائٹی کا باقاعدگی کے ساتھ آڈٹ ہو رہا ہے اور ممبران کے گیارہ کروڈ روپے کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور رجسٹرار کو آپریٹیو سو سائٹیز محمد امین صاحب گلگت بلتستان کے تمام سو سائٹز کی رپورٹس باقاعدگی کے ساتھ سیکرٹری ایکسائز اینڈ کو یٹیو سو سائٹز کو پیش کرتا ہے کو چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تک پہنچا دیتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button