خبریں

ٹیکس کے حوالے سے وزیر اعظم کے احکاما ت پر تاحال عمل در آمد نہیں ہو سکا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیا گیاوعدہ تاحال وفا نہیں ہوسکا ود ہولڈینگ ٹیکس سے تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سخت پریشان اورسراپا احتجاج ہیں، عوام اب ہر ایک لاکھ کی چیک کیش کروانے پر00 6 روپے اور ٹرانسفرز پر 300 دینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے تاجر اور غریب اکاونٹ ہولڈر کی آمدنی میں آئے روز کمی واقع ہورہی ہے

تاجر برادری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئین سے محروم علاقے میں حکومت کی طرف سے ٹیکس کا نفاز نا انصافی ہے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے حالیہ دورہِ سکردو میں گلگت بلتستان میں ود ہولڈینگ ٹیکس ختم کا اعلان کیا تھا لیکن وزیر اعظم کے احکاما ت پر تاحال عمل در آمد نہیں ہوا ہے اور بنکس اب بھی غریب عوام سے ود ہولڈینگ ٹیکس لے رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب تاجر برادری سخت پریشان ہے اکاونٹ ٹرانزیکشنز پر غریب عوام سے کٹوٹی کرنا ہماری معیشت پر بم گرانے کے مترادف ہے ہمارے آمدنی میں کمی آنے کی وجہ سے کاروبار دن بدن گھٹتا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب تاجر اور عوام کی وسیع تر مفاد کی خاطر وڈہولڈینگ ٹیکس کے خاتمے کے فیصلے پر جلد عملدر آمد کرایا جائے تاکہ غریب تاجروں کے چولہے پر کوئی اثر نہ پر سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button