سکردو( رجب علی قمر ) یوم آزادی گلگت بلتستان یکم نومبر بلتستان کے طول وعرض میں شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں بلتستان بھر میں ادبی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے بڑی تقریب نئی یادگار شہدا سکردو میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور یادگار شہدا میں پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل کمشنر بلتستان عاصم ایوب ،چےئر مین گلگت بلتستان کونسل قائمہ کمیٹی محمد اشرف صدا، چےئرمین گلگت بلتستان پبلیک اکاوٗنٹس کمیٹی کیپٹن (ر) سکندر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے1947۱ میں ڈوگروں سے آزادی حاصل کرکے اس زمانے بہت بڑی کامیابی حاصل کیں اور 28 ہزار مربع میل کے وسیع و عریض علاقے کو آزاد کرکے مملکت خداداد پاکستان میں شامل کیا جو کہ ان کا نہایت احسن اقدام تھا اس وقت جذبہ آزادی سے سروشار جنگ آزادی کے ہیروز نے بغیر کسی ہتھیار کے ان علاقوں سے ڈوگرہ سامراج کو نکال باہر کردیا اور ان علاقوں میں نہایت نظم وضط سے تمام جنگ آزادی کے اکابرین یکجا تھے آج بھی اس قوم کی صفوں میں اتحاد ، بھائی چارگی اور محبت پید ا کرنے کی ضرور ت ہے۔
مقررین نے کہا کہ علاقے میں گزشتہ دس پندرہ سالوں سے کافی ترقی ہوئی ہے ۔علاقے میں قائم انفراسٹریکچر اس بات کی دلیل ہے کہ علاقے میں ترقی کے وسیع مواقع ہے ۔ اور ان مواقعوں سے بھرپور فائد ہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ گلگت بلتستان خاص کر بلتستان میں تمام مکاتب فکر کے درمیان امن اور بہتر مذہبی اہم آہنگی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے اور اس آزادی کا احساس ان اقوام کو ہے جو آج بھی اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑرہے ہیں جہاں ان کو ہر قسم کی آزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔