خبریں

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے متاثرین ارندو میں امدادی سامان تقسیم کردی

شگر(عابدشگری) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے متاثرین ارندو میں امدادی سامان تقسیم کردی، امدادی سامان میں ایک ماہ کاراشن اور کپڑے ، بچوں کے سوٹ اور کمبل شامل تھے۔

اس موقع پر ڈی سی شگرولی خان مسلم لیگ ن ضلع شگر کے صدر طاہرشگری، شریف اسماعیل صدرفلاح انسانیت، بدرشاھین شفقت یحیٰ چیرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ضلع شگر عمران حسین شگری اور احسان علی موجود تھے جنہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے۔

ترجمان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان عمران شگری کا کہنا تھا کہ ھم الحمداللہ ملک کے کونے کونے میں بلاتفریق رنگ و نسل ومذھب کے انسانی خدمت سرانجام دیتے ہیں چاھے تھر کا سہرا ہی کیوں نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button