خبریں
سب ڈویژن گوپس میںدفعہ 144 نافذ، 200 سیاحوںکو واپس کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر زبیدہ بتول
غذر( بیورورپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر گو پس زبیدہ بتول نے اپنے ایک بیان میں میڈیا کو بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سب ڈویژن گوپس میں سیاحوں کی آمد پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے اس کے باوجود گزشتہ روز دو سو کے قریب ملکی سیاح گوپس پہنچ گئے تھے جن کو گوپس انتظامیہ نے فوری طور پر واپس کیا۔
انہوں نے کہا کہ غذز کے رہائشی یا کسی رشتہ دار کے پاس آنے والے حضرات اپنے ساتھ کورونا کا نیگیٹیو رپورٹ اور اس کے علاوہ اور وہ جس علاقے سے آتے ہیں وہاں کے ڈپٹی کمشنر سے لاک ڈاون پاس لائے۔
انہوں نے کہا دفعہ 144 کے تحت سب ڈویژن گوپس کے علاقے میں تمام بڑے ہوٹل بند کر دیئے گئے اور بغیر ماسک کے بغیر خریداری کیلئے آنے والوں کو سامان کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دکانوں کو جمعہ اور اتوار کے روز مکمل بند رکھیں باقی دنوں میں تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں کے علاوہ دوکانیں بھی سیل کردیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ گوپس کے علاقے میں غیر معیاری ادویات رکھنے والے سات میڈیکل سٹور کو سیل کر کے جرمانے بھی عائد کردیا گیا ہے جبکہ فلور مل پر چھاپے کے دوران سینکڑوں بغیر پرنٹ کے تھیلے بھی برآمد کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ فلور ملز سے پانی کے اخراج اور دیگر صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹے کے حصول کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔