خبریں

وزیر اعلی اپریل کے تیسرے ہفتے میں‌سب ڈویژن یاسین کا باقاعدہ افتتاح کریں‌گے، مشیر خوراک غلام محمد

یاسین (معراج علی عباسی ) وزیراعلی گلگت بلتستان کے مشیربرائے خوراک غلام محمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اپریل کے تیسرے ہفتے میں یاسین کا دورہ کرکے سب ڈویزن یاسین کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اپ یاسین میں تعمیرترقی کا 8سالہ جمود ٹوٹ چکا ہے ۔یاسین کے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت مسلسل وعہدوں اور دعووں کے تکمیل کے سفرپر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا ہہے کہ 13کروڑ لاگت کے خصوصی فنڈسے وزیراعلی ٰگلگت بلتستان کے ہدایت پر اسی سال یاسین میں مختلف منصوبوں پر کام شروغ ہوگا۔جسمیں 4آرسی سی پل،ہندور تا املیست روڑ اور گرلز مڈل سکول درکوت شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے گزشتہ دورہ یاسین کے موقع پر اعلان کردہ منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ محکمے تیزرفتاری کے ساتھ پیپرورک کررہے ہے ۔انشاء اللہ عوام کو گزشتہ اٹھ سالوں اور موجودہ دو ڑھائی سالوں میں واضح فرق نظرآئیگا۔غلام محمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن یاسین اور عوام یاسین حسب سابق ایک مرتبہ پھراپنے محبوب قائد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کایاسین آمد پر شاندار استقبال کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button